اسرائیل کا دورہ کرنے والے مسلم حکمراں  خائن ہیں

عراق کے ایک شیعہ مرجع نے اسرائیل کا دورہ کرنے والی بعض عراقی شخصیات اور مسلم حکمرانوں کو خائن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے مسلم حکمراں خائن ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے ایک شیعہ مرجع آیت اللہ جواد الخالصی نے اسرائیل کا دورہ کرنے والی بعض عراقی شخصیات اور مسلم حکمرانوں کو خائن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے مسلم حکمراں خائن ہیں۔ آیت اللہ خالصی نے کہا کہ عراق اس وقت اسرائیل کے ساتھ حالت جنگ میں ہے ہمارے فلسطینی بھائی اسرائیل کے ساتھ نبرد میں مشغول ہیں اور اس صورتحال کے پیش نظر اسرائیل کا دورہ کرنے والے مسلم حکمرانوں اور عراقی شخصیات کی عالم اسلام کے ساتھ خیانت نمایاں ہے۔ انھوں نے علماء اسلام پر زوردیا کہ وہ ایسے حکمرانوں کے بارے میں اپنی نفرت اور بیزاری کا اظہار کریں جو اسرائیل کے ساتھ تعاون یا اسرائیل کا دورہ کرتے ہیں۔

News Code 1887167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =