العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کی جلد سماعت کی درخواست منظور

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کی جلد سماعت کی درخواست منظور

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے نواز شریف کی متفرق درخواست کی سماعت کی جس میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ 10 دن کے اندر اپیل سماعت کے لئے مقرر کی جائے، اپیل کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست کو بھی مقرر کیا جائے۔

News Code 1887148

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =