پاکستانی پولیس نے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات تقسیم کرنے والا اسمگلر گرفتار کرلیا

پاکستان میں راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی کی پولیس نے انتہائی مطلوب مبینہ منشیات اسمگلر خرم خالد عرف دادا کو چھاپہ مار کر منشیات سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی کی پولیس نے انتہائی مطلوب مبینہ منشیات اسمگلر خرم خالد عرف دادا کو چھاپہ مار کر منشیات سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ مذکورہ ملزم پر جڑواں شہروں کے کالجوں، یونیورسٹیوں اور ڈانس پارٹیوں میں مختلف قسم کی منشیات مثلاً آئس اور ہیروئن وغیرہ سپلائی کرنے کا الزام ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو رات گئے چھاپہ مار کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا اور چھاپے کے دوران بھی ملزم کے قبضے سے 4کلو 400 گرام منشیات برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف صرف تھانہ گنج منڈی میں 14 مقدمات درج ہیں، دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بھی مبینہ منشیات اسمگلر کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کر رکھے تھے۔

News Code 1887128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =