شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن چین پہنچ گئے

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ۔جہاں انہوں نے چینی صدر سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ۔جہاں انہوں نے چینی صدر سے ملاقات کی۔  اطلاعات  کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن چینی صدر کی دعوت پر چین کے 4 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے چینی صدر شی جنگ پنگ سے ملاقات کی، شمالی کوریا کے رہنما اپنی اہلیہ اور اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ 10 جنوری تک چین میں قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے دورہ چین  کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دوسری ملاقات کے لیے مذاکرات کرنا ہے، اس کے علاوہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن عالمی پابندیوں میں نرمی کے لیے بھی بیجنگ کی مدد چاہتے ہیں۔

News Code 1887123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =