پاکستان نے امریکہ میں اپنا نیا سفیر تعینات کردیا

امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر اسد مجید خان آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر اسد مجید خان عہدے کا چارج سنبھالنے واشنگٹن پہنچ گئے ، اسد مجید خان آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔ اسد مجید خان سبکدوش سفیرعلی جہانگیر صدیقی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے ۔

اسد مجید آئندہ چند روز میں اپنی اسناد سفارت امریکی صدر کو پیش کریں گے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسد مجید خان کے تقرر کا اعلان اکتوبر میں کیا تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان میں ملاقات اسد مجید کی تجیحات میں شامل ہے۔

News Code 1887118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =