ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف  نئی دہلی پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ نئی دہلی پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے ایران کو ہندوستان کا مطمئن تجارتی شریک قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ نئی دہلی پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے ایران کو ہندوستان کا مطمئن تجارتی شریک قراردیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے اعلی اقتصادی اور سیاسی وفد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اعلی سطح کا وفد اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان اور ایران کے باہمی تعلقات کافی مضبوط اور مستحکم ہیں۔

جواد ظریف نے چابہار بندرگاہ میں ہندوستان کی سرمایہ کاری اور دلچسپی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ ہندوستان  ایران کے مختلف تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے اوردونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیکر  باہمی مفادات  کے تحفظ کے سلسلے میں اہم اقدامات انجام دے سکتے ہیں۔

News Code 1887116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =