دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دینے والے سائنسداں کا انتقال

دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دینے والے سائنسدانوں کے 4 رکنی گروپ میں شامل امریکی سائنس دان لاری روبرٹس 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دینے والے سائنسدانوں کے 4 رکنی گروپ میں شامل امریکی سائنس دان لاری روبرٹس 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 1960  کے عشرے میں روبرٹس نے امریکہ کے ایڈوانس سرچ پروگرام ایجنسی کی ذمے داریاں سنبھالیں۔ ان کے اس پروگرام کو دنیا ارپانٹ کے نام سے جانتی ہے۔ انھوں نے کئی آپریٹنگ پروگرام اور سافٹ ویئر کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ارپانٹ نیٹ ورک نے دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دیا جسے آج کی ترقی کا ایک اہم زینہ تصور کیا جاتا ہے۔ روبرٹس کے دیگر ساتھیوں میں پوپ کان، فینٹ سیرف اور ولین کلائنروک شامل ہیں۔

News Code 1887099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =