جسٹس آصف سعید کھوسہ پاکستانی سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر

پاکستان کے صدر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو پاکستانی سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس تعینات کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو پاکستانی سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس تعینات کردیا ہے۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 18 جنوری سے چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔ سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے عہدے کی مدت 17 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اس وقت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں، انہوں نے دسمبر 2016 میں سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

News Code 1886977

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =