امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اب کرہ زمین سے خارج ہونا باقی رہ گیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ اور اسرائیل کے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو سے خارج ہونے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا کئي عالمی معاہدوں سے خارج ہونے کے بعد اب کرہ زمین سے خارج ہونا باقی رہ گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سوشل میڈیا پر امریکہ اور اسرائیل کے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو سے خارج ہونے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ کا مشترکہ ایٹمی معاہدے، پیرس ماحولیاتی معاہدے ، نفتا معاہدے اور دیگر عالمی معاہدوں سے خارج ہونے کے بعد اب کرہ زمین سے خارج ہونا باقی رہ گيا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل  دونوں کل  اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو سے کل خارج ہوگئے ، کیا کوئی اورچیز امریکہ اور اسرائیل کے خارج ہونے سے باقی رہ گئی ہے ؟ شاید دونوں کرہ زمین سے بھی خارج ہوجائیں؟ ۔

News Code 1886957

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =