روس نے ایک امریکی جاسوس کو گرفتار کرلیا

روس کی سکیورٹی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ماسکو سے جاسوسی کے الزام میں ایک امریکی شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی سکیورٹی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ماسکو سے جاسوسی کے الزام میں ایک امریکی شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق روس کی سکیورٹی ایجسنی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کا کہنا ہے کہ امریکی شخص کو رنگے ہاتھوں روس مخالف سرگرمیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ایف ایس بی کا اپنے ایک بیانیے میں کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کے خلاف جاسوسی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کی سزا 20 سال تک قید ہے۔ بیانیے میں بتایا گیا کہ مذکورہ امریکی جاسوس نے روس میں جو نام اختیار کیا ہوا تھا اس کا انگریزی زبان میں ترجمہ پال وہیلم ہے۔

News Code 1886916

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =