افغانستان سے امریکی فوج کےانخلا کا حکم ابھی صادر نہیں ہوا

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے فیصلے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کےانخلا کا حکم ابھی صادر نہیں ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے فیصلے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کےانخلا کا حکم ابھی صادر نہیں ہوا ہے۔ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے معاملے نے نیا موڑ اختیار کرلیا۔ چند روز قبل امریکی میڈیا نے خبر دی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے اپنی نصف فوج واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان میں تعینات 14 ہزار امریکی فوجیوں میں سے 7 ہزار کو واپس بلایا جائے گا، تاہم اب امریکی حکام کی جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی ہے۔ امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان گریٹ مرکس نے جاری کردہ مختصر بیان میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے احکامات صادر نہیں کئے ہیں کیونکہ وہ وہاں امریکی فوج کی نفری کم نہیں کرنا چاہتے۔ گریٹ مرکس نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے محکمہ دفاع پنٹاگون کو افغانستان سے فوجی انخلا کے احکامات نہیں ملے ہیں۔

News Code 1886849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =