انڈونیشیا میں سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 168 تک پہنچ گئی

انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی میں اب تک 168 افراد ہلاک اور 745 زخمی ہو گئے جب کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی میں اب تک  168 افراد ہلاک اور 745 زخمی ہو گئے جب کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے اور زیر آب لینڈ سلائیڈنگ سے سمندر میں تباہ کن سونامی رونما ہوئی جس سے پیدا ہونے والی دیو قامت اور خوفناک لہروں نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی۔سونامی نے اپنے سامنے آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا جس کے نتیجے میں 168  افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ تاحال 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ انڈونیشن حکام کے مطابق سونامی کے باعث شہر کی کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ سڑکوں اور گلیوں میں لاشیں بکھری پڑی ہیں، اسپتال زخمیوں سے بھرگئے ہیں جب کہ متاثرین کو خوراک، ادویات اور پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا میں 26 دسمبر2004 میں بھی تاریخ کا ہلاکت خیزسونامی آیا تھا جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

News Code 1886685

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =