22 دسمبر، 2018، 10:21 PM

طلال بن عبدالعزیز کا 88 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا

طلال بن عبدالعزیز کا 88 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا

سعودی عرب کے شہزادہ طلال بن عبدالعزیزکا 88 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے  شہزادہ طلال بن عبدالعزیزکا  88 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہزادہ طلال سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے 18ویں فرزند تھے ۔شہزادہ طلال بن عبدالعزیز ،ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال کے والد تھے۔ شہزادہ طلال کا شمار سعودی شاہی خاندان کے اہم افراد میں ہوتا تھا۔شہزادہ طلال مختلف وزارتوں کے علاوہ فرانس میں سعودی عرب کے سفیر بھی رہے۔ اس کے علاوہ شہزادہ طلال یونیسیف اور یونیسکو کے خصوصی ایلچی کے عہدہ بھی پر بھی فائز رہے وہ سعودی عرب میں اصلاحات کے خواہاں تھے ۔

News Code 1886679

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha