امریکہ دوسروں پر اپنی پالیسیاں مسلط  نہیں کرسکتا/دہشت گردی امریکہ  کی پیداوار

بین الاقوامی امور میں رہبر معظم کے مشیر کا کہنا ہے کہ تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ گذشتہ 40 برسوں میں امریکہ اپنی پالیسیاں دوسروں پر مسلط کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس کے بعد بھی ایسا ہی ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی امور میں رہبر معظم کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا کہنا ہے کہ تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ گذشتہ 40 برسوں میں امریکہ اپنی پالیسیاں دوسروں پر مسلط کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس کے بعد بھی ایسا ہی ہوگا۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے عالمی محبان اہلبیت (ع) کانفرنس کی مرکزی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ مسلمانوں کی صفوں میں خونریزی کو روکنا ایک واجب امر اور اسلامی اور انسانی وظیفہ ہے۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ عالم اسلامی میں مختلف گروہ  اور گوناگوں نظریات ہیں اور ہر ایک کا اپنا خاص مقام ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام میں زیدی، علوی، حنفی، شافعی، مالکی ، حنبلی، جعفری، اباضی، اسماعیلی، تصوف اور عرفانی نظریات پر مشتمل مختلف گروہ ہیں جن کا اپنا خاص مقام ہے۔ اور مذکورہ بالا تمام گروہوں نے تاریخ اسلام میں اسلامی تمدن کو فروغ دینے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔

انھوں نے دنیائے اسلام میں اتحاد اور وحدت کو اہم عنصر قراردیتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی فرقوں اور نظریات کا محور ایک ہی ہے سبھی اسلامی فرقے اور نظریات کا دارو مدار توحید ، رسالت، قرآن  اور اہلبیت (ع) کے ساتھ محبت پر استوار ہے اور یہی چار چیزیں تمام اسلامی فرقوں کا اصلی اور اساسی محور ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مسلم اور عرب ممالک کو امریکی نیابت میں جنگوں سے پرہیز کرنا چاہیے اور ایسی تدابیر اور حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے تاکہ خطے میں امن و اماں برقرار کرنے کے لئے امریکہ کو اس خطے سے نکلنے پر مجبور کیا جائے۔  انھوں نے کہا کہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کا کسی بھی اسلامی فرقہ سے کوئی تعلق نہیں ۔ خطے میں جاری دہشت گردی امریکہ اور مغربی ممالک کی پیداوار ہے۔

News Code 1886340

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =