گلگت بلتستان کو تمام صوبائی اختیارات  دینے پر تاکید

پاکستانی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو تمام صوبائی اختیارات ملنے چاہئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس  ثاقب نثار نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو تمام صوبائی اختیارات ملنے چاہئیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اٹارنی جنرل نے عبوری مجوزہ مسودہ سپریم کورٹ میں پیش کیا۔عدالت نے مسودہ قانون کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی بنا دی، جس کے اٹارنی جنرل سربراہ ہوں گے،جبکہ اعتزاز احسن، سلمان اکرم راجا اورسیکریٹری کشمیر افیئرز ممبر ہوں گے۔ چوہدری افراسیاب ایڈووکیٹ، گلگت بلتستان کے وزیر قانون بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ جو اختیارات باقی صوبوں کو حاصل ہیں وہی گلگت بلتستان کو حاصل ہوں گے، صرف ٹیکسز کے معاملے میں کچھ مسائل ہوں گے۔سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل آفس میں جمعرات کو میٹنگ کی جائے۔

News Code 1886256

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =