ہندوستانی حکومت نے راوی ڈیم بنانے کی منظوری دیدی

ہندوستانی حکومت نے دریائے روای پر شاہ پورکنڈی ڈیم منصوبے پرعملدرآمد کی منظوری دیدی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے دریائے روای پر شاہ پرکندہی ڈیم منصوبے پرعملدرآمد کی منظوری دیدی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ منظوری گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت یونین کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔

دریائےراوی پرشاہ پورکنڈی ڈیم منصوبےکوابتدائی طور پرنومبر2001میں منظورکیا گیا تھا مگر اب یہ منصوبہ جون 2022 میں مکمل ہوگا جس سے کشمیر سمیت پنجاب کےعلاقوں کو سیراب کرےگا۔ اس منصوبے کیلئے بھارت کی مرکزی حکومت پانچ سال میں 38 اعشاریہ 485کروڑ روپے فراہم کرے گی۔ واضح رہے رواں برس ستمبر میں بھارتی پنجاب اور کشمیر کی حکومتوں نے شاہ پور کنڈی ڈیم پر کام دوبارہ شروع کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے ۔

News Code 1886253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =