افغانستان کا حل فوجی مہم جوئی میں نہیں

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ افغانستان کا حل امریکی فوجی مہم جوئی میں نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ افغانستان کا حل امریکی فوجی مہم جوئی میں نہیں۔ ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن کے لیے سفارتی کوششوں میں تیزی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کےجواب میں وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کے عمل میں تعاون فراہم کرنے کی بات کی ہے۔ ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کی جانب سے قطر میں طالبان سے بات چیت خوش آئند پیش رفت ہے، افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے۔

News Code 1886249

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =