ہادی العامری کو دورہ روس کی سرکاری دعوت

عراق کے دارالحکومت بغداد میں متعین روس کے سفیر نے الفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری کو روس کے دورے کی سرکاری دعوت دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں متعین روس کے سفیر نے عراق میں الفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری کو روس کے دورے کی سرکاری دعوت دی ہے۔

الفتح اتحاد نے کا کہنا ہے کہ ہادی العامری روس کے دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ العامری نے بغداد میں متعین روسی سفیر سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف روس کے مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس نے اہم کردار ادا کیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس، عراق، شام اور ایران کے درمیان گہرا تعاون بہت ضروری ہے۔

روسی سفیر نے بھی عراق میں ہادی العامری کے مثبت سیاسی اور سماجی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روسی کمپنیاں عراق کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

News Code 1886246

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =