کوئی شخص ادارے سے  اورکوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہیں

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایسا بہتر ملک چاہتے ہیں جہاں کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہ ہو۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایسا بہتر ملک چاہتے ہیں جہاں کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہ ہو۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نیوز بریفنگ میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ پاکستانی فوج کے سربراہ  نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کو ایک ایک اینٹ لگا کر دوبارہ بنا رہے ہیں، جہاں آئین کے مطابق قانون کی بالادستی ہوگی۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں طاقت کے استعمال کا استحقاق ریاست کے پاس ہو، جس کے لیے کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہ ہو۔

News Code 1886242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =