ہندوستان کو جنگ کی صورت میں مزہ چکھا دیں گے

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہندوستان نے اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی تو اسے مزہ چکھا دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہندوستان نے اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی تو اسے مزہ چکھا دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان پہلے خود سیکولر بن جائےاورہمیں ایسے ہی برداشت کرے جیسے ہم ہیں،ہم مسلمان ریاست ہیں،ہمیں نہ بتائیں کہ ہمیں کیسا بننا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم تواقلیتوں کے مذہبی مقامات کی حفاظت کرتے ہیں لیکن وہاں بابری مسجد کے ساتھ کیا ہوا، ہندوستان پہلے خود تو سیکولر بن جائے،  ہندوستان میں 200 ملین مسلمانوں کی حالت سب کے سامنے ہے۔

News Code 1886239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =