اعظم سواتی نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ اعظم سواتی نے آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اس دوران انہیں اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ملاقات کے دوران انہوں نے وزیر اعظم سے موجودہ حالات میں کام کرنے سے معذوری ظاہر کی اور کہا وہ اخلاقی طور پر سمجھتے ہیں کہ انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔وزیر اعظم نے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کی تمام ہدایات کی پابندی کریں۔واضح رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئی جی تبادلہ کیس زیر سماعت ہے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد تبادلہ ازخود نوٹس کیس میں ان کے خلاف آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت کارروائی کرنے کیلئے کہا تھا۔

News Code 1886238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =