جارج بش سینئر سعودی عرب کا قریبی دوست / بش کے انتقال پر سعودیہ کو شدید صدمہ

سعودی عرب کے امریکہ نواز وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ امریکہ کے سابق صدرجارج بش سینئر سعودی عرب کے خاص اور قریبی دوست تھے جارج بش سینئر کے انتقال پر سعودی عرب کا سخت صدمہ پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ امریکہ کے سابق صدرجارج بش سینئر سعودی عرب کے خاص اور قریبی دوست تھے جارج بش سینئر کے انتقال پر سعودی عرب کا سخت صدمہ پہنچا ہے۔ عادل الجبیر نے دعوی کیا ہے کہ سابق امریکی صدر جارج بش سینئر کے دور حکومت میں دنیا میں اچھے واقعات رونما ہوئے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر جارج بش سینئر کا چند روز قبل 94 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا اور اس کے انتقال پر سعودی عرب اور متحدہ عرب ماارات نے شدید صدمہ کا اظہار کیا ہے۔

News Code 1886233

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =