جیکب آباد میں سنگدل بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں مطالبے پر رقم نہ دینے پر سنگدل بیٹے نے فائرنگ کر کے بوڑھے باپ کو قتل کردیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں مطالبے پر رقم نہ دینے پر سنگدل بیٹے نے فائرنگ کر کے بوڑھے باپ کو قتل کردیا اور خود بھی خود کشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جیکب آباد کے تھانہ میراں پور کی حدود میں واقع گاؤں لاشار خان جمالی میں بیٹے سھنو لھر نے اپنے باپ قبول لھر سے دس ہزارروپے  مانگے تو غربت سے مجبور باپ نے اتنی رقم دینے سے معذوری ظاہر کی۔باپ کے انکار کرنے پر بیٹے نے طیش آکر باپ پر ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کردی جس کے باعث 65 سالہ بوڑھا باپ قبول لھر نے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ باپ کو قتل کرنے کے بعد قاتل سھنو لھر نے خود پر بھی فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔اطلاع ملتے ہی حدود تھانہ پولیس نے پہنچ کر دونوں نعشیں اپنی تحویل میں لیں اور تحصیل ہسپتال گڑھی خیرو منتقل کردیں جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

News Code 1886231

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =