شہبازشریف کو لاہور کی احتساب عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو لاہور کی احتساب عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو لاہور کی احتساب عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ اس سے قبل شہباز شریف کو سخت سکیورٹی میں لاہور کی احتساب عدالت پہنچایا گیا تھا، دورانِ سماعت عدالت نے نیب کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ نیب پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس اور شہباز شریف کے اکاؤنٹس کا کیس ایک جیسے ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد شہبازشریف کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے، صدر مسلم لیگ نون کو 13 دسمبر کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جیل میں شہبازشریف کی سیکیورٹی پر 5اہلکاروں کو مامور کر دیا گیا، شہبازشریف کو کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

News Code 1886225

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =