امریکی فوجی کو داعش کی مدد کرنے پر 25 سال قید کی سزا

امریکہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی معاونت کرنے پر امریکی فوجی اہلکار ایرک کانگ کو 25 برس قيد کی سزا سنائی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی معاونت کرنے پر امریکی فوجی اہلکار ایرک کانگ کو 25 برس قيد کی سزا سنائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی مقامی عدالت میں ہوائی میں تعینات 35 سالہ آرمی سارجنٹ ایرک کانگ سن کے خلاف داعش کے لیے ہمدردیاں رکھنے اور معاونت کے الزامات پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ امریکی سپاہی 2016 کے اوائل سے داعش کے ليے ہمدردی رکھتا تھا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر باقاعدگی سے داعش کی ویڈیوز بھی دیکھا کرتا تھا۔

پراسکیوٹر نے مزید بتایا کہ ملزم نے گزشتہ برس ایف بی آئی اے کے خفیہ اہلکار سے ملاقات میں خود کو داعش کا سہولت کار بتایا اور دہشت گردوں کو اسلحے کے ساتھ ساتھ افرادی قوت اور اہم معلومات فراہم کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

پراسیکیوٹر نے عدالت میں شواہد پیش کیے کہ ملزم داعش کی مدد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، علاوہ ازیں عوامی مقامات پر حملوں کے علاوہ ايک فوجی پريڈ کو بھی نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

ملزم نے بھی عدالت میں اپنے عزائم کا اقرار کیا اور داعش کے لیے ہمدردی اور معاونت فراہم کرنے کے الزامات کی تردید نہیں کی۔ عدالت نے شواہد اور ملزم کے اعترافی بیان کی روشنی میں آرمی سرجنٹ کو 25 سال قید کی سزا سنادی۔ واضح رہے کہ ایرک کانگ کو ايک تقريب کے دوران داعش ميں باقاعدہ شموليت اختيار کرنے کے بعد گرفتار کيا گيا تھا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کے کئی اعلی الکار داعش کے سہولتکار ہیں۔

News Code 1886216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =