محمد بن سلمان خاشقجی کے قتل کا پہلا ملزم

امریکی سینیٹ کے بعض سینیٹروں نے امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کی سربراہ جینا ہیسپل کی گفتگو کی سماعت کے بعد کہا ہے کہ ولیعہد محمد بن سلمان خاشقجی کے قتل میں پہلے نمبر کا مجرم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ کے بعض سینیٹروں نے امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کی سربراہ جینا ہیسپل کی گفتگو کی سماعت کے بعد کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان خاشقجی کے قتل میں پہلے نمبر کے مجرم ہیں۔

امریکی ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر باب کورکر نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے تفتیش کی جائے تو وہ 30 منٹ میں خاشقجی کے قتل کے سنگین جرم کا اعتراف کرلے گآ۔ ایک اور سینیٹر لینڈسی گراہم نے بھی کہا ہے کہ اسے خآشقجی کے بہیمانہ قتل میں سعودی عرب کے ولیعہد کے ملوث ہونے کا کامل یقین ہے۔اس نے کہا کہ ولیعہد محمد بن سلمان کے اطرافی اتنے بڑے جرم کا کسی دوسرے ملک میں ارتکاب کریں اور محمد بن سلمان کو اس کی خبر بھی نہ ہو ایسا ممکن نہیں ہے۔

News Code 1886210

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =