کانگریس کی کوتاہی سے کرتار پور پاکستان میں چلا گیا

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تقسیم ہند کے وقت کانگریسی قیادت کی کوتاہی کی وجہ سے کرتار پورپاکستان میں چلا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تقسیم ہند کے وقت کانگریسی قیادت کی کوتاہی کی وجہ سے کرتار پورپاکستان میں چلا گیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے راجستھان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت کانگریس کی قیادت نے کرتار پور کی مذہبی اہمیت اور سکھ برادری کے جذبات کی جانب توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے مقدس مقام سرحد کے اُس پار رہ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لیے اُن کے مقدس مقام تک بغیر ویزے کے جانے کے لیے کرتار پور بارڈر کھول دیا۔ افتتاحی تقریب میں بھارت کے دو وزیروں نے بھی شرکت کی تھی۔

News Code 1886182

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =