سی آئی اے کی سربراہ خاشقجی قتل کیس میں کانگریس کو بریفنگ دیں گی

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی سربراہ جینا ہسپل سعودی صحافی خاشقجی قتل کیس میں کانگریس کو بریفنگ دیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے  سی آئی اے کی سربراہ جینا ہسپل سعودی صحافی خاشقجی قتل کیس میں کانگریس کو بریفنگ دیں گی۔ اطلاعات کے مطابق سی آئی اے کی خاتون ڈائریکٹر کانگریس اراکین کو بند کمرے میں جمال خاشقجی قتل کیس میں بریفنگ دیں گی۔ وہ کانگریس اراکین کو خاشقجی قتل کیس میں سی آئی اے کی تجزیاتی رپورٹ سے آگاہ کریں گی۔ سی آئی اے سربراہ جینا ہیسپل گزشتہ ہفتے وزارت خارجہ اور دفاع کو دی جانے والی بریفنگ میں موجود نہیں تھیں جس پر کانگریسی اراکین نے غصے کا اظہار کیا تھا۔

News Code 1886175

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =