چین امریکی کاروں پر ٹیکس کی شرح کو 40 فیصد سے کم کردے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین امریکی کاروں پر ٹیکس کی شرح کو 40 فیصد سے کم کردے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین امریکی کاروں پر ٹیکس کی شرح کو 40 فیصد سے کم کردے گا۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ اور چین کے صدور کے درمیان جی-20 اجلاس کے دوران  ملاقات کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں، چین نے امریکی مصنوعات پر ٹیکس ختم یا کم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین نے امریکہ سے ایکسپورٹ ہونے والی کاروں پر عائد 40 فیصد برآمدی ٹیکس کو کم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی چین کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر اور چینی ہم منصب کے درمیان جی-20 اجلاس کے حاشیہ  میں اہم ملاقات کے دوران 90 دن کے لیے نئے ٹیکس کے اطلاق کو موخر کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا جب کہ دونوں رہنماؤں نے ان 90 دنوں میں تجارتی تنازعات کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

News Code 1886157

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =