امریکی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفرکی شدت کا زلزلہ

امریکی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفرشدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، کئی گاڑیاں ٹکراگئیں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفرشدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، کئی گاڑیاں ٹکراگئیں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفر شدت کے آنے والے 2 زلزلوں نے تباہی مچا دی، کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جبکہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پہلا آنے والا زلزلہ شدید نوعیت کا تھا۔ زلزلے کا مرکز ریاست الاسکا کا شہر اینکوریج سے 7 میل فاصلے پر تھا جب کہ زیر زمین زلزلوں کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکوں کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور افراتفری کے عالم میں تمام لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ کئی گاڑیاں ٹکرائیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں، بجلی کا نظام متاثر ہوا۔تاحال زلزلے کی وجہ سےکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

News Code 1886088

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =