امریکہ کے سابق صدر جارج بش سینئرکا انتقال ہوگیا

امریکہ کے سابق صدر جارج بش سینئر 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ریڈیو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر جارج بش سینئر 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔امریکہ کے سابق صدرجارج ہربرٹ والکر بش 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ خون میں انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے ہیوسٹن کے ہسپتال میں داخل تھے۔ ہسپتال میں داخل ہونے سے پہلے بھی وہ چلنے پھرنے سے معذور تھے اور الیکٹرک سکوٹر یا وہیل چیئر استعمال کر تے تھے۔ جارج بش سینئر 1989 سے 1993 تک امریکہ کے صدر رہے جبکہ اس سے قبل وہ 8 سال تک 1981 سے 1989 تک صدر رونلڈ ریگن کے ساتھ نائب صدر کے طور پر بھی کام کرتے رہے تھے۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے 11 ویں سربراہ کے طور پر 1976 سے 1979 تک کام کرچکے ہیں۔ ان کے بڑے بیٹے جارج والکر بش جونیئر بھی 8 سال تک امریکہ کے صدر رہ چکے ہیں ۔ بش سینئر کے ایک اور بیٹے جیب بش بھی سیاست میں ہیں جو 8 سال تک ریاست فلوریڈا کے گورنر رہے اور حالیہ انتخابات میں صدارتی امیدوار کے طور پر بھی سامنے آئے تھے۔

News Code 1886080

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =