حزب اللہ کا اسرائیل کو انتباہ/ اسرائیلی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک ویڈیوئی پیغام میں اسرائیل کو خبـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف کسی حماقت کا ارتکاب کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک ویڈیوئی پیغام میں اسرائیل کو خبـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف کسی حماقت کا ارتکاب کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

حزب اللہ لبنان نے اس پیغام میں اسرائیل کو انتباہ جاری رکتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف فوجی حملے کی حماقت کا ارتکاب کیا تو اسے سخت پشیمانی کا سامنا کرنا پڑےگا۔ اس ویڈیو میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی تقریر کے اقتباس میں بھی کہا گيا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف کسی فوجی حماقت کا ارتکاب کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ اس ویڈیو میں اسرائیلی فوجی اور ایٹمی ٹھکانوں کو دکھایا گيا ہے جنھیں حزب اللہ کے اہلکار دفاعی کارروائی میں نشانہ بناسکتے ہیں۔

News Code 1886079

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =