سی این این نے اسرائیل  پر تنقید کرنے والے صحافی سے معاہدہ ختم کردیا

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اسرائیل پر تنقید کرنے کی پاداش میں ادارے کے لیے لکھنے والے پروفیسر مارک لیمونٹ ہل سے معاہدہ ختم کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این) نے اسرائیل  پر تنقید کرنے کی پاداش میں ادارے کے لیے لکھنے والے پروفیسر مارک لیمونٹ ہل سے معاہدہ ختم کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ٹیمپل یونیورسٹی میں میڈیا اسٹڈیز کے پروفیسر مارک لیمونٹ ہل کو فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانا مشکل پڑگیا،  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی  سے متعلق انٹرنیشنل ڈے پر اقوام متحدہ کی ایک میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے لیمونٹ ہل نے اسرائیل کو نسل کش اور متشدد ریاست قرار دیا تھا۔ ہل کا کہنا تھا کہ فلسطین کو سمندر سے لے کر دریا تک آزاد ہونا چاہیے اورہر ایک کے لیے جمہوری سیکولر ریاست ہونی چاہیے تاہم اسرائیل نسل کشی اور مظالم ڈھا کر ایک ریاستی حل کا چیمپئن بننا چاہتا ہے۔ پروفیسر مارک لیمونٹ ہل کو فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف بولنے پر مختلف گروہوں اور انسداد ہتک عزت لیگ (اے ڈی ایل) کی جانب سے  شکایات پر سی این این نے ادارے کے لیے لکھنے  والے  پروفیسر ہل سے معاہدہ ختم کرلیا۔اس حوالے سے سی این این کے ترجمان نے تحریری بیان جاری کرتے ہوئے پروفیسر ہل سے معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ اب ادارہ ان سے مزید رابطہ نہیں رکھے گا۔

News Code 1886071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =