امریکہ صدر کا روسی صدر سے طے شدہ ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی 20 کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ طے شدہ ملاقات کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی 20 کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ طے شدہ ملاقات کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسکو کی جانب سے یوکرائن کے بحری جہازوں کو قبضے لینے پر 'جی 20' کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پوتین سے طے شدہ ملاقات منسوخ کردی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'اس حقیقت کی بنیاد پر کہ روس سے بحری جہاز اور ان کا عملہ واپس یوکرائن نہیں لوٹا ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ارجنٹائن میں روسی  صدر پوتین سے طے شدہ  ملاقات منسوخ کردی جائے کیونکہ یہی تمام متعلقہ فریقین کے لیے بہتر ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بیونس آئرس میں کانفرنس میں شرکت کے لیے روانگی کے فوری بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ  جیسے ہی یہ معاملہ حل ہوتا ہے کانفرنس کے دوران ولادی میر پوتین سے بامعنی مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ روس نے چند دن قبل روسی آبی سرحد کی طرف بڑھنے والی یوکرائن کی تین کشتیوں اور ان کے حملے کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

News Code 1886054

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =