سعودی عرب کا امریکہ سے 15 ارب ڈالر کے جنگی وسائل خریدنے پر رضامندی

سعودی عرب کی امریکہ نواز آل سعود حکومت نے امریکہ سے 15ارب ڈالر مالیت کا تھاڈ میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این بی سی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ نواز آل سعود حکومت نے امریکہ سے 15ارب ڈالر مالیت کا تھاڈ میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ جو امریکہ کی ایروسپیس اینڈ ڈیفنس کمپنی لاک ہیڈ مارٹن بناتی ہے جو پینٹاگون کو دفاعی سامان فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے اس معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔سعودی حکام اور ان کے امریکی ہم منصبوں نے رواں ہفتے اس معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت سعودی عرب کو 44تھاڈ لانچرز، میزائلز اور دیگر متعلقہ سامان فراہم کیا جائے گا۔دونوں ملکوں میں اس ڈیل پر مذاکرات کا آغاز دسمبر 2016ءمیں ہوا تھا۔ اس سے قبل امریکہ کے صدر ٹرمپ نے  کہا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل کا اصلی اور حقیقی محافظ ہے اس لئے سعودی عرب کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔

News Code 1886044

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =