افغانستان امریکی فوجیوں کے لئے قبرستان بن گیا

امریکی سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام رہی اور اس کے نتیجے میں جنگ زدہ افغانستان امریکی فوجیوں کا ہی قبرستان بن گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  امریکی سیاسی تجزیہ کار اور لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے سابق اسٹاف ممبر روڈنے مارٹن نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام رہی اور اس کے نتیجے میں جنگ زدہ افغانستان امریکی فوجیوں کا ہی قبرستان بن گیا۔ اس نے کہا کہ ’افغانستان پہلے برطانوی فوجیوں، اس کے بعد سویت یونین اور اب امریکی فوجیوں کا قبرستان بن چکا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ امریکہ نے برطانیہ اور سویت یونین کی تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔ کیا۔ روڈنے مارٹن نے کہا کہ ’افغانستان کے لوگ جانتے ہیں کہ امریکہ نے طالبان کو تخلیق کیا جیسا انہوں نے داعش کا پیدا کیا۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی افغانستان میں مسلسل ناکامی سے دوچار ہیں۔

News Code 1886041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =