امریکی سینیٹ کی یمن جنگ میں سعودیہ کی حمایت ختم کرنے کیلئے قرارداد لانے کی حمایت

امریکی سینیٹرز نے یمن جنگ میں سعودی عرب کی حمایت ختم کرنے کیلئے ایوان میں قرارداد لانے کی حمایت کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹرز نے یمن جنگ میں سعودی عرب کی حمایت ختم کرنے کیلئے ایوان میں قرارداد لانے کی حمایت کردی ہے۔ یمن جنگ میں سعودی عرب کی امداد روکنے کے حوالے سے قرارداد پیش کرنے اور اس پر بحث کیلئے امریکی سینیٹ میں ووٹنگ ہوئی۔ 63 سینیٹرز نے بحث کے حق میں جبکہ 37 نے مخالفت میں ووٹ کاسٹ کیا۔ اب اس حوالے سے سینیٹ میں ایک حتمی قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے اگر کانگریس نے یمن جنگ  میں سعودیہ کی حمایت ختم کرنے کی حتمی قرارداد منظور کی تو وہ اسے ویٹو کردیں گے۔

News Code 1886030

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =