امریکی صدر ٹرمپ برطانیہ کے بریگزٹ پلان سے ناراض

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا بریگزٹ پلان یورپی یونین کے لیے شاندار لیکن امریکہ اور برطانیہ کے درمیان تجارت کے لیے مناسب نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا بریگزٹ پلان یورپی یونین کے لیے شاندار لیکن امریکہ اور برطانیہ کے درمیان تجارت کے لیے مناسب نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  برطانوی وزیراعظم تھریسامے اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے بریگزٹ پلان کو امریکہ اور برطانیہ کے درمیان تجارت کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بریگزٹ پلان یورپی یونین کے لیے ایک عظیم معاہدہ ہے جس سے وہ کافی فوائد حاصل کرسکیں گے لیکن اس معاہدے کے مندرجات سے امریکہ اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے جسے سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا۔

ادھر برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں امریکی صدر کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بریگزٹ ڈیل کے تحت برطانیہ امریکہ کے ساتھ بھی اُس طرح تجارتی معاہدے کرسکے گا جیسا وہ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ کرتا ہے، برطانیہ اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدوں کے خدوخال پر کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں یورپی یونین کے تمام رہنماؤں نے برسلز میں ہونے والی خصوصی تقریب میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے بریگزٹ پلان پر دستخط کیے تھے۔ جس کے بعد اب بریگزٹ ڈیل کو برطانوی پارلیمنٹ سے منظور کرانا ہوگا اور اس طرح برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلاء کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

News Code 1886002

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =