کشمیر میں 3 دن میں 18 علیحدگی پسندوں کی ہلاکت پر مکمل ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان گذشتہ تین دن کے دوران جھڑپوں میں 18 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں علیحدگی پسندوں کی ہلاکت پر وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں  ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان گذشتہ تین دن کے دوران جھڑپوں میں  18 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں علیحدگی پسندوں کی ہلاکت پر وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، آغا سید حسن موسوی اور محمد یاسین ملک کی اپیل پر وادی میں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کے دوران تین روز میں 18 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ وادی میں تمام تعلیمی ادارے بند، کاروباری سرگرمیاں معطل، ذرائع آمدورفت موقوف اور سڑکوں پر سناٹا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے احتجاج کو روکنے کے لئے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران  بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں 18  علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔

News Code 1885956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =