امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان کو سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کرنے کی تاکید

امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپئو نے پاکستان کو دستور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپئو نے پاکستان کو دستور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کرنا چاہیے۔ ممبئی حملوں کے 10 سال مکمل ہونے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں ملوث عناصر کو اب تک سزا نہیں ملی، ملزمان کو سزا نہ ملنا ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی توہین ہے لہذا تمام ممالک بالخصوص پاکستان ان حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کرے۔ ذرائع کے مطابق  امریکہ نے ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کی نشان دہی کرنے یا ان کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے پر  50 لاکھ ڈالرز کے نئے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

News Code 1885947

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =