ہندوستان میں بس نہرمیں گرنے سے 25 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست کرناٹک میں بس نہرمیں گرنے سے 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں اسکول کے بچے بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی  ریاست کرناٹک میں بس نہرمیں گرنے سے 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں اسکول کے بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ بھارت کےشہرمنڈیاکےقریب پیش آیا،حادثے میں ہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حادثےکاشکاربس میں 30سےزائد افرادسوارتھے جن میں بچےبھی شامل تھے۔ بس کونہرسےنکال لیاگیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، مسافر بس میں زیادہ تر اسکول کے بچے سوار تھے جو اسکول کا وقت ختم ہونے کے بعد اپنے گھر جارہے تھے۔

News Code 1885908

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =