کشمیر میں جشن میلاد النبی (ص) اور ہفتہ وحدت کے سلسلے میں تقریبات کا سلسلہ جاری

ہندوستان کے زير انتظام کشمیر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آمد اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے مذہبی اور معنوی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے مختلف علاقوں میں شاندار تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زير انتظآم کشمیر میں  عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آمد اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے مذہبی اور معنوی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے مختلف علاقوں شاندار تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں  گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جڈی بل میں جشن میلاد النبی (ص) کے سلسلے میں شاندار جلوس نکالا گیا ۔ یہ جلوس علمگری بازار اور مرزا کامل چوک سے ہوتا ہوا امام بارگاہ گلشن باغ بٹہ میں اختتام پذير ہوا۔ ادھر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی نے ہفتہ وحدت کو مسلمانوں کے درمیان ہمدلی، ہمدردی اور یکجہتی کا ہفتہ قراردیتے ہوئے کہا کہ اتحاد کا حکم در حقیقت اللہ تعالی کا حکم ہے اور مسلمان باہمی اتحاد کے ذریعہ ہی اسلام کے اعلی اہداف اور مقاصد تک پہنچ سکتے ہیں۔ آغا سید حسن نے افغانستان میں میلاد النبی کے جلسے میں داعش دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج تحسین اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔

News Code 1885834

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =