پاکستان کے شہر فیصل آباد میں وکلاء کا احتجاج

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے لیے احتجاج کے دوران وکلا نے سیشن کورٹ میں توڑ پھوڑ کی جب کہ ڈی سی آفس میں گھس کر زبردستی اجلاس بھی ختم کرادیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے لیے احتجاج کے دوران وکلا نے سیشن کورٹ میں توڑ پھوڑ کی جب کہ ڈی سی آفس میں گھس کر زبردستی اجلاس بھی ختم کرادیا۔ فیصل آباد کے یونیورسٹی روڈ پر وکلاء نے ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے لیے احتجاج کیا اور اس دوران مشتعل وکلاء سیشن کورٹ کے احاطے میں ہنگامہ آرائی پر اتر آئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔ وکلاء نے عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا اور سیشن کورٹ کے داخلی دروازے کو تالے لگا کر بند کردیا جب کہ سائلین کو بھی آنے سے روک دیا۔

مشتعل وکلاء احتجاج کرتے ہوئے قریب ہی موجود ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں بھی گھس گئے جہاں ہنگامہ آرائی کی اور ڈپـٹی کمشنر کی زیرصدارت ہونے والا اجلاس زبردستی ختم کرادیا۔

News Code 1885617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =