یوگینڈا میں ناراض طالب علم نے اسکول کو آگ لگادی/ 11 طالب علم ہلاک

افریقی ملک یوگینڈا میں اسکول سے نکالے جانے پر ناراض طالب علم نے اسکول کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں 11 طالب علم ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک یوگینڈا میں اسکول سے نکالے جانے پر ناراض طالب علم نے اسکول کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں 11 طالب علم  ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنوب مغربی یوگینڈا کے ضلع راکائی کے گاؤں مانیا کے سینٹ برنارڈ اسکول کی انتظامیہ نے نظم وضبط کی خلاف ورزی پر ایک طالب علم کو نکال دیا تھا جس پر غصے میں آکر طالب علم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسکول کی عمارت کو آگ لگا دی۔

اسکول میں لگنے والی آگ سے ہاسٹل مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ آگ میں جھلس کر 11 بچے ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 سے زائد بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہلاک و زخمی ہونے والے طلبہ کی عمریں 15 اور 16 برس کے درمیان ہیں۔

News Code 1885591

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =