میکسیکو میں ٹرک اور کاروں میں تصادم  کے نتیجے میں10 افراد ہلاک

میکسیکو میں ٹرک کی بریک فیل ہونے اور دس کاروں سے ٹکرانے کے نتیجے میں10 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں ٹرک کی بریک فیل ہونے اور دس کاروں سے ٹکرانے کے نتیجے میں10 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس حکام  کا کہنا ہےکہ حادثہ میکسیکو سٹی کی ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث سامنے کاروں پر چڑھ گيا اور دس کاریں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ حادثے میں 10افراد موقع پر ہلاک جبکہ 17 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے ۔

News Code 1885496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =