غزہ میں وطن واپسی کی ریلی پر اسرائیلی فائرنگ سے 1 فلسطینی شہید 7 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وطن واپسی پر مبنی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے غزہ ميں پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں1 فلسطینی نوجوان شہید اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی اطلاع رسانی سینٹر  کے حوالے سے نقل ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وطن واپسی پر مبنی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے غزہ ميں پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں1 فلسطینی نوجوان شہید اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے المغازی میں پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ۔اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو الاقصی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید نوجوان کے سینے میں گولیاں ماری گئیں جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں۔ واضح رہے کہ 30 مارچ 2018 کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں 233 فلسطینی شہید اور 24 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

News Code 1885491

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =