پاکستانی فوج کا سی 130 طیارہ گر کر تباہ/ دونوں پائلٹ محفوظ

پاکستان کے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پاکستانی فوج کا سی 130 طیارہ آگ لگنے کے باعث تباہ ہوگیا جبکہ طیارے کے دونوں پائلٹے محفوظ رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پاکستانی فوج کا سی 130 طیارہ آگ لگنے کے باعث تباہ ہوگیا جبکہ طیارے کے دونوں پائلٹے محفوظ رہے۔ بینظیر ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پاک فوج کا سی 130 طیارہ ٹریننگ مشن پر تھا جس میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ موجود تھے۔ طیارے میں لینڈنگ سے قبل آگ بھڑک اٹھی جس کے فوری بعد پائلٹس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریش لینڈنگ کی۔اطلاعات کے مطابق لینڈنگ کے دوران دونوں پائلٹس محفوظ رہے جبکہ طیارہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں۔خیال رہے کہ واقعہ بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملحقہ پاک فوج کے زیر استعمال نور خان ایئربیس پر پیش آیا ہے۔ 

News Code 1885488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =