افریقہ میں خونخوار شیروں کے حملے میں 400 بھینسیں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں

افریقہ میں خونخوار شیروں کے ایک حملے کے بعد ان سے ڈر کر سینکڑوں بھینسیں دریا میں کود گئیں، جن میں سے 400بھینسیں ڈوب کر ہلاک ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقہ میں خونخوار شیروں کے ایک حملے کے بعد ان سے ڈر کر سینکڑوں بھینسیں دریا میں کود گئیں، جن میں سے 400بھینسیں ڈوب کر ہلاک ہو گئی ہیں۔ افریقی ملکوں بوٹسوانا اور نمیبیا کے درمیان واقع دریا میں 400 بھینسوں کے ڈوب کر ہلاک ہونے کا یہ واقعہ پیش آیا ہے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بظاہر شیر بھینسوں کے اس ریوڑھ کا پیچھا کر رہے تھے جس کی وجہ سے یہ بھاگتی ہوئی دریا میں کود گئیں۔دریا میں بھگدڑ مچنے پر بھینسیں ایک دوسرے پر چڑھ دوڑیں اور پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔

News Code 1885486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =