امریکہ نے ایران کے خلاف ہر جرم و جنایت کا ارتکاب کیا/ اربعین اسلامی اتحاد کا مظہر

تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے عالمی سطح پر امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی قوم کے خلاف ہر جرم و جنایت کا ارتکاب کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ کاظم صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں عالمی سطح پر امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی قوم کے خلاف ہر جرم و جنایت کا ارتکاب کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے گذشتہ 40 برس میں ایرانی قوم کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے ہمراہ  فوجی ، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں بھی یلغار جاری رکھی ، لیکن امریکہ کی ایران کو کمزور کرنے کی تمام سازشوں کے باوجود آج ایران کی علاقائي سطح پرطاقت ، قدرت اور توانائی میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ امریکہ عالمی سطح پر تنہا رہ گیا ہے اور آج عالمی سطح پر کوئی بھی ملک امریکہ کی بات سننے کے لئے تیار نہیں ہے۔

خطیب جمعہ نے عراق میں حضرت امام حسین (ع) کے اربعین کے عظیم پیدل مارچ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے اربعین کے پیدل مارچ میں شیعہ اور سنی ایک ہی صف میں کھڑے تھے اور انھوں نے اسلام دشمن طاقتوں پر واضح کردیا کہ ہم سب حسینی ہیں اور ہم حسینی بن کر اسلام کے دفاع میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

News Code 1885485

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =