آسٹریلیا میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے دھڑ جڑی بہنوں کو الگ کردیا

آسٹریلیا میں ڈاکٹروں نے بھوٹان کی دھڑ جڑی بہنوں کو طویل آپریشن کے بعد الگ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا میں ڈاکٹروں نے بھوٹان کی دھڑ جڑی بہنوں کو طویل آپریشن کے بعد الگ کردیا ہے۔  20 سے زائد ڈاکٹروں اور نرسوں کی ٹیم نے 6 گھنٹے طویل کامیاب آپریشن کرکے پندرہ ماہ کی نیما اور داوا کو الگ کردیا۔ ملبورن کے رائل چلڈرنز اسپتال کے سرجنز کی ٹیم کے سربراہ جو کرامیری نے آپریشن کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ دونوں بچیاں اچھی طرح ریکور کررہی ہیں اور وہ اُن کی صحت کے حوالے سے پرامید ہیں تاہم آئندہ 24 سے 48 گھنٹے اہم ہیں۔ نیما اور داوا کی والد آسٹریلوی خیراتی ادارے کی مدد سے آپریشن کے لئے ایک ماہ قبل بچیوں کو لے کر آسٹریلیا پہنچی تھیں اور اکتوبر میں اُن کی سرجری ہونا تھی تاہم بچیوں کے لئے اضافی غذائی ضروریات کے پیش نظر آخری لمحات میں آپریشن مؤخر کردیا گیا تھا۔بھوٹان کا شمار ترقی پذیر ممالک میں ہوتا ہے جہاں سینے سے کمر تک آپس میں جڑی ان بچیوں کو آپریشن کے ذریعہ الگ کرنے کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔

News Code 1885482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =